آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی مشروط نرمی کا آج پہلا روز ہے جس کے دوران مظفر آباد کے بازاروں میں لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا۔
مظفرآباد میں اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے عوام نے بازاروں کا رخ کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ بک اسٹالز پر نئے تعلیمی سال کے لیے کتابیں لینے والوں کا تانتا بھی بندھا رہا۔
کورونا ہیلتھ ایمرجنسی پر فوکل پرسن ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے حکومتی فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ ہفتے میں 5 دن ہو گا، جمعہ اور منگل کو مکمل لاک ڈاؤن برقرار رہے گا۔
آزاد کشمیر کی حکومت نے رمضان المبارک میں دکانیں صبح 8 سے شام 4 بجے تک کھولنے کی اجازت دی تھی۔