• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 اپریل کی فرانزک رپورٹ کا انتظا رہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جس طرح 25 اپریل کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے اسی طرح عوام کی امداد کے بھی منتظر ہیں۔

سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آٹا چینی بحران کے ذمہ داروں کو جلد کٹہرے میں نہ لایا گیا تو ایسے بحرانوں پر قابو نہیں پایا جاسکے گا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ لوگ دیکھ رہے ہیں کہ حکومت آٹا چینی مافیا کو پکڑے گی یا ایک نیا یوٹرن لے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے روزے کو ہی اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ دکاندار من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں اور اگر اس صورتحال پر فوری قابو نہ پایا گیا تو ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز لوگوں کے ہاتھ کا نوالہ بھی چھین لیں گے۔

تازہ ترین