جڑواں شہروں راول پنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے باعث راولپنڈی کے کئی علاقوں کی گلیاں پانی سے بھر گئیں۔
شہر میں شدید بارش ژالہ باری کے باعث جاوید کالونی، امام باڑہ چوک، کٹاریاں، جامع مسجد روڈ، آریہ محلہ، نیا محلہ کے علاقوں میں پانی بھر گیا۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں کئی مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔