• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب:جیلوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی

پنجاب کی جیلوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ کمی ہونا شروع ہو گئی۔ جیلوں میں صرف 17 قیدی اور 7 ملازمین کورونا کے مریض رہ گئے۔ 62 افراد نے اس موذی وائرس کو شکست دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جیل ذیشان شبیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پنجاب کی 42 جیلوں میں ایک ہزار 221 قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کرائے۔ ایک ہزار اکاون نیگیٹو آئے۔ 288 جیل ملازمین میں سے 253 کے کورونا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا میں مبتلا 60 قیدی اور 2 ملازمین صحت مند ہو چکے ہیں۔ 93 قیدیوں اور 28 جیل ملازمین کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پنجاب بھر کی جیلوں کے 17قیدی اور 7ملازمین زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین