• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسمیشن لائن ٹھیکہ منسوخی، عالمی عدالت میں پاکستان ایرانی کمپنی سے کیس جیت لیا

ہیگ (این این آئی) عالمی ثالثی عدالت نے ایرانی کمپنی کی جانب سے500کے وی گدو، ملتان ٹرانسمیشن لائن کی تعمیرکے ٹھیکے کی منسوخی کے خلاف دائر کیس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں دے دیا۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان کے مطابق ایرانی کمپنی نے500کے وی گدو، ملتان ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے ٹھیکے کی منسوخی کے خلاف پیرس میں عالمی ثالثی ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔ بین الاقوامی ثالثی عدالت نے پاکستانی ادارے این ٹی ڈی سی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ایرانی کمپنی کو72کروڑ روپے بمعہ انٹرسٹ ہرجانہ ادا کرنے کاحکم دے دیا ہے۔ ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق عالمی ثالثی ادارے کا یہ فیصلہ خوش آئند ہے۔

تازہ ترین