• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کے سرمائی دارالحکومت ہونے کا نوٹیفکیشن بحال کیاجائے،امان کنرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گوادر کے صوبے کا سرمائی دارالحکومت کا نوٹیفکیشن بحال کیا جائےیہ صوبہ اور ملک کے مفاد میں ہوگا۔یہاںجاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں جذبہ حب الوطنی کے تحت معروضی حالات اور بدلتے جغرافیائی و علاقائی اہمیت و زمینی حقائق و سیاسی اہمیت و معاشی ترقی صنعت و تجارت کے فروغ و مقامی آبادی کی خوشحالی اور انتظامی سہولت کو یقینی بنانے کے تناظر میں اسی طرح درخواست کررہا ہوں جیسے 1960 کی دہائی کے آخر میں قومی قیادت ون یونٹ توڑنے کی دہائی دے رہی تھی آج عسکری قیادت نے وقت و حالات کے تقاضوں کا ادراک کرتے ہوئے اپنے کور ہیڈ کوارٹر اور ایف سی کا متبادل و متوازن صوبائی ڈھانچہ مکران میں منظم کیا ہے اسی طرح 2013 میں صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے تحت بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کا سرمائی دارالخلافہ گوادر کو قرار دیا تھا جو بعد میں منسوخ کیا گیا ہم سنجیدگی سے محسوس کرتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے اس تنسیخ کے نوٹیفکیشن کو واپس لیکر گوادر کے سرمائی دارالخلافہ کی حیثیت بحال کی جائے اس سے سی پیک کے منصوبوں پر عملدرآمد تیز و نگرانی کا عمل موثر ہوگا اس سے گوادر و گڈانی و حب کی تجارتی سرگرمیوں کو سرعت کے ساتھ بھرپور مدد ملے گی جبکہ ملک دشمن قوتوں کو اس فیصلے سے مایوسی اور انکی حوصلہ شکنی ہوگی۔
تازہ ترین