پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 272 ہو گئی جبکہ اس وباء کے کل مریضوں کی تعداد 13 ہزار 106 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 9 ہزار 898 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 936 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 5 ہزار 378 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 81 ہو گئی ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 615 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 81 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 793 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 93 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 722 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 11 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 308 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پنجاب کی جیلوں میں کورونا مریضوں میں ریکارڈ کمی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 235 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 3 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 55 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6ہزار 218 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 لاکھ 44 ہزار365 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔