• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالب علم آن لائن کلاس کے دوران لمبی تان کر سوگیا

ارجنٹائن میں ایک طالب علم آن لائن کلاس کے دوران لمبی تان کر سو گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ارجنٹائن کے شہر لا پلاٹا میں آن لائن کلاس کے دوران ایک طالب علم ماتیو پیلوسو لمبی تان کر سو گیا تاہم وہ یہ بھول گیا تھا کہ اُس کا کیمرہ آن ہے اور اُستاد صاحب اُس کو دیکھ رہے ہیں۔

اُستاد کے مطابق یہ لوگ کلاس میں تو سوتے ہی تھے لیکن بستر پر سونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن میں 26 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ اب تک ارجنٹائن میں کورونا سے 142 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین