کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے کہا ہے کہ شاہنوازاور شموزئی فیڈروں سے منسلک علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سےمکینوں کو شدید مشکلات کاسامناہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہاکہ مذکورہ علاقوں میں کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،جسکی وجہ سے مکینوں کو پریشانی کاسامناہے ،انہوں نے کہا کہ کیسکوکے حکام کا جب جی چائےسریاب میں بجلی بندکردیتے ہیں،سریاب کے اکثر علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ سریاب بھر میں پہلے تو صرف معمول کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی مگر اب کسی بھی وقت کسی بھی علاقے میں اچانک بجلی بندکردی جاتی ہے، کبھی رات و تو کبھی دن میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سمجھ سے بالا تر ہے اور جب اس بارے میں متعلقہ حکام سے پوچھا جائے تو کسی کے پاس کوئی تسلی بخش جواب نہیں ہوتا۔اب رمضان المبارک کے دوران سحروافطار میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔اعلیٰ حکام صورتحال کا نوٹس لیں بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔