پشاور (وقائع نگار) محکمہ خوراک نے شہر بھر میں قصائیوں اور سبزی فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے پر بڈھ بیر، زنگلی ،ہشتنگری پھاٹک ، افغان کالونی ، سردار احمد جان کالونی، لطیف آباد اور پشتخرہ میں 47 افراد کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لئے مقامی پولیس اسٹیشنز میں مراسلے جمع کرا دیئے گرفتار افراد میں قصاب من مانے ریٹ مقرر کر کے 450 روپے سے لے کر 500 روپے تک گوشت فروخت کر رہے گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی محکمہ خوراک کے اعلی حکام نے فیلڈ افسران کو سخت ہدایات جاری کی ہے کہ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور جو بھی دکاندار سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی یا ذخیرہ اندوزی کی کوشش کرے اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔