پشاور ( وقائع نگار) پشاور میں سحر اور افطار کے اوقات میں تندور بند ہونے سے شہری شدید مشکلا ت سے دوچار ہے گذشتہ روز بیشتر شہری چار بجے تندور بندش سے بے خبر رہے جس کے بعد افطاری کے وقت روٹی کیلئے مارے مارے پھرتے رہے اندرون شہر شہریوں کی بڑی تعداد افطاراور سحر میں گرم نان اور روغنی کا اہتمام کرتے ہیں تاہم لاک ڈاون کے نئے فیصلے کی وجہ سے افطاری کے وقت میں تندوروں تلاش کرتے رہیں اور ان کی پریشانی میں مزید اضافہ تب ہوا جب سحری کے وقت بھی تمام تر تندور بند تھے اس حوالے سے شہریوں کی بڑی تعاد نے تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر 4بجے سے قبل تندور سے روٹی خرید ینگے تو پھر وہ افطاری کے وقت کھانے کے قابل نہیں ہونگی لاک ڈاؤن اور رمضان کی وجہ سے خواتین کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ایسے میں تندور بھی بند ہو نے سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے شام 4بجے سے شام 7تک تندور کھولنے کی اجازت دی جائے کیونکہ رمضان کے مہینے میں باسی روٹیاں کھانا ان کے لئے ممکن نہیں ہے ۔