پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت پشاور میں رمضان المبارک کے دوران بھی بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ ہر سال حکومت کی جانب سے رمضان المبارک شروع ہونے سے پہلے واپڈا حکام کو ہدایات جاری کئے جاتے ہیں کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کرنے سے گریز کیا جائے جس کے حوالے سے باقاعدہ واپڈا حکام کی جانب سے بھی اعلانات کردیئے جاتے ہیں تاہم اس پر کسی قسم کا عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے اسی طرح امسال بھی رمضان المبارک میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کے باعث روزہ داروں میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ اہل پشاور نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا حکام کا قبلہ درست کر کے بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائینگے۔