• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست راجستھان میں قرنطینہ میں موجود ایک خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک 40 سے 45 سالہ خاتون گزشتہ ہفتے لاک ڈاؤن کے باعث راجستھان کے علاقے مادھو پور میں پھنس گئی تھی۔

جے پور کی رہائشی خاتون نے پناہ کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن سے مدد طلب کی تھی تاہم پولیس نے اسے کورونا کے شبے میں ایک سرکاری اسکول میں ایک رات کے لیے عارضی طور پر ٹھہرادیا تھا کیونکہ وہاں کوئی اور قرنطینہ مرکز موجود نہیں تھا۔

اس دوران 3 مقامی نوجوانوں نے اسکول میں داخل ہو کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم اب انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے اور تمام ملزمان کی عمریں 20 سال کے قریب ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ایک قرنطینہ مرکز میں بھیج دیا گیا ہے جہاں اس کے ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے 826 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین