چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔
ایئر ڈیفنس کمانڈ اینڈ نیشنل کوآرڈینٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے ان کا استقبال کیا۔
چیف آف نیول اسٹاف ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان بھی اس دورے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے ہمراہ تھے۔
چیئرمین کو کورونا وائرس کے ملک میں ممکنہ پھیلاؤ اور اس کو روکنے کےلیے سول انتظامیہ کو اب تک فراہم کی جانے والی مدد سے آگاہ کیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے این سی او سی کی کاوشوں اور اعداد و شمار کے اکٹھا کرنے سے لے کر ان کی بنیاد پر کیے جانے والے بروقت فیصلوں کو سراہا۔