وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اولڈ چائنیز ایمبیسی میں مجوزہ فارن سروسز اکیڈمی کا دورہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کو ڈائریکٹر جنرل فارن سروسز نے اکیڈمی کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا، شاہ محمود قریشی نے بلڈنگ کی آرائش اور مرمت کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دفترخارجہ کے مطابق فارن سروسز اکیڈمی میں لائبریری، اسٹڈی ایریا، رہائشی ایریا، ہاسٹلز اور کھیلوں کے گراؤنڈز شامل ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے دورے کے دوران فارن سروسز اکیڈمی کا کام کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ فارن سروسز اکیڈمی کو نئی بلڈنگ کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد یہاں منتقل کیا جائے گا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کی اہمیت اور افادیت سے کوئی انکار نہیں کررہا۔