• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت قومی یکجہتی کوسبوتاژ کررہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اٹھارویں ترمیم کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قومی یکجہتی کو سبوتاژ کررہی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء نے ملک کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے، ملک کے تمام مکاتب ریاست کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، ایسےمیں حکومت 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر نئے قانون کی بات کرنے لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک نئے نئے تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ 18 ویں ترمیم کو چھیڑا گیا توملک میں نیا آئینی اورسیاسی بحران کھڑا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس مسئلے پر اپوزیشن کے اکثر قائدین سے رابطے کیے ہیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت ملک کو دیوالیہ پن کی طرف لےجارہی ہے، ہم موجودہ حکومت کو ملک کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانے دیں گے۔

تازہ ترین