پشاور کے علاقے تہکال میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنے والے ملزم چچا کو پکڑا نہ جاسکا۔
گزشتہ ہفتے چچا نے شور مچانے پر گھر کی بالائی منزل سے فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔
بچی کے قتل کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ بچی صحن میں کھیل رہی تھی کہ گولی کا نشانہ بن گئی۔
تاہم ترجمان پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد سفاک قاتل گھر بار چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔