• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت ڈیجیٹل کورٹ پر منتقل

لاہور(خبرنگارخصوصی)کورونا اور لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ بروقت انصاف کی فراہمی کے لیئےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی عدالت ڈیجیٹل کورٹ پر منتقل ہوگئی اس سلسلہ میں چیف جسٹس محمد قاسم خان کی عدالت میں مقدمات کی فائلوں کے بغیر سماعت کا آغاز ہوگیاچیف جسٹس نے اپنی عدالت میں ایل سی ڈی مانیٹر کے ذریعے سماعت کی ،عدالت میں موجود لاء افسران اور وکلاء کی سہولت کے لئے ایل سی ڈی سکرین بھی نصب کی گئی ہے۔
تازہ ترین