• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،مقامی روزنامے کے ایڈیٹر پر حملے کے ملزمان گرفتار کیے جائیں،بی یو جے

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس ( بی یوجے ) نے کوئٹہ کے مقامی روزنامہ آواز ٹائمز کے چیف ایڈیٹرپرپٹرول بم حملے کی مذمت کرتے ہوے حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے - کوئٹہ میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدرایوب ترین اور جنرل سیکرٹری رشید بلوچ کی جانب سے جاری ایک مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ دنوں کوئٹہ کے پٹیل روڈ پر دن دھاڑے نا معلوم ملزمان نے مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹردادشاہ اچکزئی کی گاڑی پر پیٹرول بم سے حملہ کیا - تاہم خوش قسمتی سے دادشاہ اس حملے میں محفوظ رہے لیکن گاڑی کو نقصان پہنچا ہے ۔حملے کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ گوالمنڈی تھانہ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا ہے لیکن کہی دن گزرجانے کے باوجود تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ بی یوجے پولیس کی جانب سے ملزمان کی تاحال عدم گرفتاری کی بھی مذمت کرتی ہے اور آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ ،اے آئی جی پولیس عبد الرزاق چیمہ اور ایس ایس پی کوئٹہ طارق مستوئی سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر بی یوجے جمہوری احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ 
تازہ ترین