• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں 1384 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے، یاسمین راشد

لاہور میں 1384 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے، یاسمین راشد


وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا کے سب سے زیادہ 1 ہزار 384 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب محمد عثمان کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران یاسمین راشد نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس سے 95 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ٹیسٹنگ لیب کی صلاحیت بڑھادی ہے، لیول تھری کی 7 لیباریٹریز کام کررہی ہیں جبکہ مزید 3 قائم کی جارہی ہیں۔

وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ صوبے میں یومیہ 4 تا 5 ہزار ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اب اسمارٹ ٹیسٹ کا آغاز بھی کرنے جارہے ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق خبروں کی مکمل کوریج

یاسمین راشد نے کورونا کے خلاف جہاد میں شامل ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں 1ماہ کی بنیادی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

تازہ ترین