پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہزار 504 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 312 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 10 ہزار 847 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 ہزار 345 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 5 ہزار 730 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 95 ہو گئی ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 5 ہزار291 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 92 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 984 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 104 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 853 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 14 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 320 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: کورونا نے فن کاراؤں کو کچن کوئن بنادیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں261 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 65 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا کی تشخیص کے لیے 6 ہزار 417 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا کی تشخیص کےلیے اب تک کُل 1 لاکھ 57 ہزار 223 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔