• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: بینک منیجر اور گارڈ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

سیالکوٹ: بینک منیجر اور گارڈ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی


سیالکوٹ میں بینک منیجر اور گارڈ نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی اور فائرنگ کرکے 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈسکہ بینک روڈ پر نجی بینک میں دو ڈاکو داخل ہوئے اور ڈکیتی کی کوشش کی۔

اس موقع پر بینک منیجر اور گارڈ نے ڈاکوؤں کو روکا اور مزاحمت کے دوران منیجر اور گارڈ نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے۔

زخمی ڈاکو بینک سے کچھ دور جاکر گر گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں۔

تازہ ترین