اپوزیشن رہنماؤں نے 18ویں آئینی ترمیم کے مکمل دفاع پر اتفاق کرلیا ہے۔
اپوزیشن رہنما مولانا فضل الرحمٰن دیگر قائدین سے رابطہ کیا، اس موقع پر حزب اختلاف کی قیادت نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے خاتمے کی حکومتی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن کے رابطوں کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اپوزیشن قائدین نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حقوق کا ہر حال میں دفاع کریں گے۔
جے یو آئی سربراہ نے اس حوالے سے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا 18ویں ترمیم، این ایف سی کے تحت صوبوں کےحقوق کے تحفظ پر اتفاق ہو چکا ہے۔