وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت 18 ویں ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی کیوں کہ اٹھارہویں ترمیم کی اہمیت اور افادیت سے کوئی انکار نہیں کررہا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہے کیا اس کی روح پر عمل ہوا جس مقصد کیلئے اٹھارہویں ترمیم لائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کئی چیزیں صوبوں کو گئیں اور صوبوں سے آگے نیچے مقامی سطح پر انہیں جانا تھا، صوبوں کو مرکزی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر اس سارے عمل کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا۔