• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج راجہ قمر الزمان نے تھانہ صادق آباد اور گنج منڈی میں درج دہشت گردی سمیت مختلف مقدمات میں ملوث چار ملزمان حماد خطاب وغیرہ کے کیس کی سماعت چار مئی تک ملتوی کر دی، چاروں ملزمان کو بعد شناخت پریڈ عدالت میں پیش کیا جانا تھا لیکن تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اور ایک تھانے کی پولیس نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لے رکھا ہے جس پر عدالت نے سماعت چار مئی تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے تھانہ پنڈی گھیب میں درج کیس کے ملزم تحریک لبیک پاکستان کے کارکن احمد عظیم کو جوڈیشل کر دیا۔

تازہ ترین