• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی دوری اختیار کرنےکا پیغام دینے والی ’کووڈ19 بائیک‘

بھارتی ریاست اگرتلہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک یوٹیوبر نے ایک الیکٹرک موٹر بائیک بنائی جس کا نام اس نے کووڈ19 بائیک رکھا۔

اس بائیک کا ڈیزائن سماجی دوری کو خاص طور پر مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

بائیک تیار کرنے والے 39 سالہ پرتھا ساہا کا کہنا تھا کہ ان دنوں ہر کوئی سماجی دوری اختیار کرنے پربات کر رہا ہے جبکہ بہت سے لوگ اس کی خلاف ورزی بھی کر رہے ہیں یہی وجہ تھی کہ میں نے سماجی دوری کی اہمیت سے متعلق پیغام کو پھیلانے کے بارے میں سوچا۔

پرتھا ساہا کی جانب سے تیار کی جانے والی یہ بائیک پیٹرول سے چلتی ہے جبکہ اس بائیک میں انہوں نے عام سائیکل کی سیٹوں کا استعمال کیا ہے اور دونوں سیٹوں کا درمیانی فاصلہ ایک میٹر ہے۔

تازہ ترین