• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے ٹیسٹس کیلئے نئی لیبز بنائی جارہی ہیں، یاسمین راشد

کورونا وائرس کے ٹیسٹس کیلئے نئی لیبز بنائی جارہی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد


وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹس کے لیے نئی لیبز بنائی جارہی ہیں۔ صوبے بھر میں پہلے سے ہی لیبز کی صلاحتیوں کو بڑھایا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صلاحیت کو بڑھانے میں وقت لگتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد از جلد 7 لیبس تیار کر لی ہیں۔ 

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صوبے میں 4 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ وبا فوری ختم ہونے والی نہیں، صوبے کی آبادی بہت زیادہ ہے، ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانا ہوگی۔

تازہ ترین