جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف اور آزادی صحافت کے لیے راولپنڈی میں آج بھی احتجاج جاری رہا۔
احتجاج میں جنگ، دی نیوز، جیو نیوز کے ورکرز کے احتجاج میں ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے قائدین، پی ایف یو جے، آر آئی یو جے کے ارکان نے شرکت کی۔
اس موقع پر وکلا یونین، مزدور یونین اور سینئر صحافیوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف سوموٹو لے۔
ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے قائدین، پی ایف یو جے، آر آئی یو جے کے ارکان، سیاسی کارکنان، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان، وکلا یونین، مزدور یونین اور سینئر صحافیوں نے پاکستان کی عدالتوں سے میر شکیل الرحمٰن کو انصاف دینے کا مطالبہ کردیا۔