• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں ڈینگی کاشعوراجاگر کرنے کیلئے واک

گجرات (نمائندہ جنگ) ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کے زیر اہتمام شہریوں میں ڈینگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے کی جبکہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر، ٹی ایم او خرم محمود، ایم ایس ڈاکٹر شیر علی نیازی،ڈاکٹر اکرم جنجوعہ، خادم علی خادم و بڑی تعداد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی و سرکاری محکموں کے ملازمین نے شرکت کی، شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی کے حوالے سے معلومات درج تھیں۔
تازہ ترین