گجرات (نمائندہ جنگ)تھانہ میں دوران تفتیش ملزم کو ہلاک کرنے پر 6 پولیس آفیسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پولیس تھانہ گلیانہ نے دوران حراست پولیس تشدد سے مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے افتخار بٹ کا مقدمہ اس کی ہمشیرہ روبینہ کوثر کی رپورٹ پر تھانہ ککرالی میں اس وقت تعینات ایس ایچ او میاں توصیف انسپکٹر، تھانہ گلیانہ کے سابق ایس ایچ او امیر عباس چدھڑ، سب انسپکٹر مشتاق نند پور اور سب انسپکٹر صفدر قریشی سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔