ملتان (سٹاف رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پانامہ لیکس کے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے فوری طور پر استعفیٰ دیں اور حاضر سروس سینئر ججز پر مشتمل انکوائری کمیشن بنایا جا ئے جو ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے کرپشن کرنے والے کرپٹ لوگوں کو چوکوں پر سرعام پھانسیاں دی جائیں، پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی واقعہ پیش آتا ہے فوری طور پر کمیشن بنا دیا جا تا ہے لیکن آج تک حمود الرحمن ،اسامہ بن لادن سمیت نہ جانے کتنے کمیشن بنے ان کمیشنوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو ا اب حاضر سروس سینئر ججز پر مشتمل انکوائری کمیشن بنایا جا ئے،بیرون ملک سے دولت واپس پاکستان لائی جا ئے ،آئس لینڈ کے وزیراعظم کی بیوی کا نام سامنے آیا تو وزیراعظم نے فوری استعفی دے دیا لیکن یہاں پر وزیراعظم کے دفاع کے لئے ان کے وزیر مشیر دن رات بیان بازی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسااحتساب کا نظام ہونا چاہیئے جس میں سب کا بلاامتیاز احتساب ہو انہوں نے کہا کہ سیاستدان کرپٹ نہ ہو ں تو کسی جرنیل کو اس کی گردن پکڑنے کی جرات نہ ہو انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی میں ایسا نظام لائیں گے کہ جس میں صدر کی تنخواہ ایک مزدور کی تنخواہ کے برابر ہو گی اور وہ سائیکل پر اپنے دفتر جائے گا اور صرف 12 وزراء کابینہ بنائی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ سرائیکی بیلٹ میں آپریشن ضرور کریں مگر کسی بے گناہ کو کسی صورت قابو نہ کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ پولیس کی ٹریننگ پر دوارب روپے خرچ کر دیئے گئے لیکن فنڈزسے افسران اور پولیس اہلکار سیروتفریح کرتے رہے انہوں نے کہا کہ عبد القیوم جتوئی خود ساختہ جلاوطنی پر گیا ہے وہ زہنی مریض ہے ،جمشید دستی نے جاوید ہاشمی کو عوامی راج پارٹی میں شامل ہو نے کی دعوت دی اورکہا ہے کہ وہ کرپٹ لوگوں کے ساتھ شامل ہونے کی بجائے عوامی راج پارٹی میں شامل ہوں اور جھاڑو سنبھال کر کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جہاد کا اعلان کریں ۔