پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے رمضان المبار ک کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروش افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے خاتون سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ بڈ ھ بیر محمد بلال نے پولیس ٹیم کے ہمر اہ ناکہ بندی پر ایک مشکوک موٹرکار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے4 کلو گرام چرس برآمد کر کے خا تون سمیت 3ملزمان سمیع اللہ ولد عزیز اللہ ،ولی محمد ولد سید محمد ،مسماۃ(ن) زوجہ نور زمین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لیاادھر تھانہ ناصر باغ پولیس نے منشیات فروش لعل زین ولد داد خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی جبکہ تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے ملزم خیام ولد عبد المنان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔ تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے ملزم محمد ناصر ولد عبد الستا ر خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے،گرفتار ہونے والے تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔