• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد: 6 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل


سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے اس کی لاش پارک میں پھینک دی گئی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی اور ملزم کو ایک ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق حیدر آباد کی بنگالی کالونی سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش قائدِ ملت پارک سےملی، جس کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: سیالکوٹ میں 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

زیادتی اور قتل کےالزام میں گرفتار کیے گئے ملزم کا کہنا ہے کہ بچی کو کپڑے دلانے کے بہانے ساتھ لے کر گیا تھا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور ابتدائی رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

تازہ ترین