ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو بھیجے گئے ایک مراسلہ میں اپیل کی ہے کہ اس ملک کے دیرینہ ٹیکس گزاروںکوایف بی آر کے آفیسران کے رحم و کرم پر چھوڑ نے کی بجائے اس مشکل گھڑی میں دیرینہ ٹیکس گذاران پر اعتماد کرتے ہوئے گوشوارہ جات کی آخری تاریخ میں30جون تک توسیع فرمانے کا حکم جاری کیا جائے اورتاخیر سے جمع ہونے والے انکم ٹیکس گوشوارہ جات پر بھاری جرمانہ ، آڈٹ اور دیگر سخت سزاؤں کے بھی خاتمے کا اعلان کیا جائے مزید یہ کہ ایف بی آر کو حکم صادر کیا جائے کہ وہ ویلتھ سٹیٹمنٹ اور بیلنس شیٹ کو IRIS میں ا نکم ٹیکس گوشوارہ سے ( قانون کے مطابق ) الگ کر کےعلیحدہ سے انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کی دفعہ (3)120 کے تحت Notice Short Document کی صورت میں یا دیگر ذریعہ سے وصول کرنے کا اہتمام کرے۔