خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں 14 ڈاکٹرز شامل ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 6 میل نرس، ایک پیرامیڈیکل اسٹاف، ایک وارڈ کلرک اور 2 کلاس فور بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود کی ہدایت پر اسٹاف کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے گائیڈ لائنز کے مطابق پورے گائنی بلاک کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں میں 25 کورونا مریض داخل ہیں۔