• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاشا ڈیم کے لیے اراضی خریداری منصوبے کی منظور ی دے دی گئی

بھاشا ڈیم کے لیے اراضی خریداری منصوبے کی منظور ی دے دی گئی


مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں بھاشا دیامر ڈیم کے لیے 175 ارب 43 کروڑ روپے سے اراضی خریداری کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ۔

اعلامیہ کے مطابق 12 ارب 45 کروڑ روپے سے لودھراں ملتان دو رویہ سڑک تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق سڑک کی تعمیر میں دو فلائی اوور، دو انٹرچینج اور چار چھوٹے پل تعمیر ہوں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے11 اضلاع میں 32 ارب کے ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ منصوبے شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے 26 اضلاع میں30 ارب روپے سے بارانی منصوبے شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

تازہ ترین