• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کےعوام کو آئینی محرومیوں کاسامنا ہے،پیراعجاز ہاشمی

لاہور(وقائع نگار خصوصی )جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیرا عجازاحمدہاشمی نے چیف جسٹس گلزار احمد کے گلگت بلتستان کے عوام کو پاکستان کے باقی شہریوں کے برابر حقوق دینے بارے ریمارکس کوسراہتے ہوئے زور دیا ہے کہ خطے کے باوفا عوام کوقیام پاکستان سے اب تک آئینی محرومیوںکا سامنا رہا ہے۔ ان کا مداوا کیا جائے۔ سپریم کورٹ کوئی ایسا حل نکالے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دیئے جا سکیں۔ آئین کے تحت سینیٹ اور قومی اسمبلی میںبھی گلگت بلتستان کی نمائندگی کی راہ نکالی جائے۔ افسوس گلگت بلتستان کے عمائدین نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے خود ملاقات کرکے پاکستان سے الحاق کا غیر مشروط اعلان کیا مگر انہیں اب تک آئینی حقوق اور صوبائی خودمختاری سے دور رکھا گیاہے ۔یہ حقیقت ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو پاکستان کے باقی عوام کے برابر حقوق حاصل نہیں ہیں ۔
تازہ ترین