• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی 2020 کیلئے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو سیلنڈر256 روپے اور کمرشل سیلنڈرکی قیمت میں 983 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی 90 روپے فی کلو کی جگہ 112روپے فی کلو جبکہ گھریلو سیلنڈر1067روپے کی جگہ1323روپے اور کمرشل سیلنڈر4107 روپے کی جگہ 5090 روپے میں فروخت ہوگا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹریبیوشن ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل پی جی انڈسٹری مشکلات سے دو چار ہے، بیل آوٹ پیکچ دیا جائے.

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی پر لیوی ٹیکس، ایڈوانس ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس فوری ختم کیا جائے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں کے ایل پی جی صارفین کوخصوصی ریلیف دیا جائے اور ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ، ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع الگ الگ کیا جائے۔

تازہ ترین