• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر فورس کے رضا کار بلا معاوضہ خدمات سر انجام دینگے، عثمان ڈار

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈارکا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کے رضا کار ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی بلا معاوضہ خدمات سر انجام دیں گے۔

لاہور میں وزیر صنعت پنجاب اور وزیر خصوصی تعلیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے کام کے طریقہ کار اور آپریشنل معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

معاون خصوصی عثمان ڈارنے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات سے آگاہ کیا۔ 

اجلاس میں سیالکوٹ میں قائم ٹائیگر فورس کے ماڈل کو ہی پنجاب کے دیگر اضلاع میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ٹائیگر فورس کے لیے ملک میں 9 لاکھ 93 ہزار 226 رضا کاروں کو رجسٹر کیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں رجسٹرکیے جانے والے رضا کاروں کی تعداد 6 لاکھ 47 ہزار 411 ہے۔

رضا کاروں کو اُن کی عمر اور قابلیت کے لحاظ سے ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔  

تازہ ترین