• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب نے خاتون ڈاکٹر کی دکھ بھری کہانی شیئر کردی


سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے صوبے میں جان لیوا وائرس کا شکار ہونے والی خاتون ڈاکٹر کی دکھ بھری کہانی شیئر کردی۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پیش پیش رہنے والی دو بچوں کی ماں پروفیشنل خاتون ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کا شکار پروفیشنل خاتون ڈاکٹر کا ایک بچہ دس ماہ کا ہے۔

مرتضی وہاب نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ کا معصوم بچہ اپنی ماں کے بغیر کیسے رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس خاتون نے اپنے پروفیشن میں سوشل ڈسٹینسگ یعنی سماجی دوری اختیار کی، اس لیڈی ڈاکٹر کے گھر میں خاوند، ساس اور سُسر بھی رہائش پزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کئی ایسے افراد ہیں جو سماجی دوری اختیار نہیں کرتے، خدارا حکومتی اور طبی ماہرین کی بتائی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس وبا سے لڑنے کے لیے ہمیں خود کو آئیسولیٹ کرنا ہوگا، زیادہ سے زیادہ وقت اپنے پیاروں کے ساتھ گھروں پر گزاریں۔

تازہ ترین