مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث نوازشریف کی سرجری ملتوی ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق نوازشریف کی صحت کی صورت حال انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہے، اس لیے ہر طرح کی احتیاط لازم ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا علاج جاری ہے، رمضان کریم کی خصوصی دعاؤں میں نوازشریف کو یاد رکھیں۔