• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم ملک بے قصور، پتہ نہیں کیوں نشانہ بنے، عارف عباسی

سلیم ملک بے قصور، پتہ نہیں کیوں نشانہ بنے، عارف عباسی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کر کٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی بھی میچ فکسنگ کا اعتراف کر چکے ہیں لیکن صرف سلیم ملک کو نشانہ بنانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اپنے وڈیو انٹرویو میں سابق سی ای اوپی سی بی عارف عباسی کا کہنا ہے کہ 1994 میں سری لنکا کے دورے کے بعد منیجر انتخاب عالم نے بتایا کہ باسط علی نے فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بکیز کے ساتھ ملوث تھے، مگر آئندہ ایسا نہیں کریں گے، انہیں معاف کردیا جائے۔ بطور پی سی بی چیف ایگزیکٹو انتخاب عالم کو ٹور رپورٹ میں واقعہ درج کرنے کو کہا لیکن انتخاب عالم نے اس واقعے کا ذکر نہیں کیا۔ سلیم ملک کو کیوں نشانہ بنایا جاتا رہا سمجھ سے باہر ہے، کیس کی انکوائری سابق چیف جسٹس فخر الدین جی ابراہیم سے کرائی گئی تھی۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں سلیم ملک کو بے قصور قرار دیا تھا۔ سلیم ملک پر الزام لگانے والے آسٹریلین کرکٹر کو غلط بیانی پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا، فخر الدین جی ابراہیم کے بعد جسٹس قیوم کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں تھی۔

تازہ ترین