• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرک مائنر، بھل صفائی نہ ہونے سے کپاس کی بوائی متاثر ہونے کا خدشہ

ہنگورجہ(نامہ نگار) میرک مائنر کی گزشتہ 5 برس سے بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مائنر میں مٹی اور گھاس کی وجہ سے ٹیل تک پانی نہیں پہنچ سکا ۔ کپاس کی بوائی متاثر ہونے کا خدشہ،ہزاروں ایکڑ زمین سیراب نہ ہونے سے کاشتکار شدید پریشان، بھل صفائی نہ ہونے اور ٹیل تک پانی نہ پہنچنے کے خلاف آبادگار اور کاشتکاروں نے ابجنیئر ممتاز سیال، بخت علی سہتو، امان اللہ سیال، سید ربن شاہ کی قیادت میں احتجاج کیا گیا ۔ کاشتکار رہنمائو ں نے کہا کہ گزشتہ 5 برس سے میرک مائنر کی بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مائنر میں مٹی اور گھاس کی وجہ سے مائنر کی ٹیل تک پانی پہنچنا مشکل ہو گیا ہے ۔ جس وجہ سے ٹیل میں کپاس کی بوائی شروع نہیں ہو سکی ۔ کئی مرتبہ محکمہ آبپاشی کے افسران کو شکایات کی ہے ۔ لیکن کوئی بھی داد رسی کے لیئے تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیل میں پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ زمین پر کپاس کی بوائی نہیں ہو سکے گی ۔ اور کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو گا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر میرک مائنر کی بھل صفائی کرائی جائے اور ٹیل تک پانی پہنچایا جائے ۔

تازہ ترین