• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے خانہ کعبہ، مسجد نبوی کھل جائینگے ،ماسک اور فاصلہ لازمی، مساجد میں رکھے قرآن مجید پڑھنے کی ممانعت ،تراویح اور نماز عید پر پابندی برقرار

جدہ (خبرایجنسی ، جنگ نیوز) مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو 8 رمضان آج سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے،ماسک اور فاصلہ لازمی، مساجد میں رکھے قرآن مجید پڑھنے کی ممانعت جبکہ تراویح اور نماز عید پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ آنے والوں کو جائے نمازساتھ لانا ہو گی،مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنیکی ممانعت ہو گی۔

نماز پڑھنے آنے والوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے اور ماسک پہن کر مسجد میں آنے کی اجازت دی جائے گی،اس کے علاوہ حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں مسجدوں کے واش رومزکو بند رکھا جائے گا اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس ضمن میں مساجد کے باہر حکومت کی جانب سے ہینڈ سینی ٹائزر رکھے جائیں گے اور آنے والے ہر شخص کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ ان کے استعمال کے بعد مسجد میں داخل ہوں گے۔  

تازہ ترین