• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں8 لاکھ 20 ہزار گندم کی بوریاں خریدنے کا ٹارگٹ

 سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )محکمہ خوارک ضلع سیالکوٹ نے کسانوں سے گندم خریدنے کے لئے تیاریاں شروع کر دی۔ضلع سیالکوٹ میں اس سال 8لاکھ 20ہزار گندم کی بوریاں خریدنے کا ٹارگٹ مقر رکیا گیا جس کے لئے باردانہ 15 اپریل سے دیا جائے گا جبکہ خرید اری میں موسم کی وجہ سے تاخیر ہوسکتی ہے  خریداری کے لئے9مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ کے اہلکار نے بتایا کہ پنجاب میں لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقر کیا گیا ہے جو کہ محکمہ زراعت کی معاونت سے تیار کیا جاتا ہے جو کہ علاقہ میں ہونے والی کاشت کےمطابق ہدف مقر ر کرتے ہیں۔
تازہ ترین