راولپنڈی(اپنےرپورٹرسے)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعدراولپنڈی اسلام آباد اورآزاد کشمیرمیں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قلت کا خدشہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس او کے سہالہ ڈپو سے ڈیزل کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ کمپنی کے پاس ڈیزل کا ذخیرہ نہ ہونے پر کنٹریکٹرز کو تیل فراہم نہیں کیا جارہا۔ نعمان بٹ سیکرٹری جنرل آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہےکہ پی ایس او کے سہالہ ڈپو پر انٹری بندکردی گئی ہے۔انہوں نےکہا پی ایس او نے ریفائنری سے ڈیزل نہیں لیا جسکی وجہ سے فراہمی بند کی گئی ہے ۔ ڈیزل کی فراہمی بند ہونے سے مختلف علاقوں میں ڈیزل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔کمپنی کے پاس تیل نہیں ہے جسکی وجہ سے ڈیزل نہیں دیا جارہا۔