سیالکوٹ( نمائندہ جنگ)ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ /ڈی سی او سیالکوٹ نے ضلع سیالکوٹ میں بی اے /بی ایس سی امتحانی مراکز کی حدود میں میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے نفاذ کے احکامات جاری کردیئے جس کے تحت پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی رولنمبر سلپ کے بغیر امیدوار امتحانی مرکز میں داخل نہیں ہوسکے گا جبکہ امتحانی عملہ کے علاوہ امتحانی مرکز کی حدود میں 100گز تک کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوکر آئندہ 2یوم کیلئے موثر رہے گا۔