• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر میں گندم کی خریداری جاری ہے، فیاض چوہان

پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام ڈویژنز میں گندم کی خریداری جاری ہے، 158 ارب روپے سے زائد مالیت کی گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 1400 روپے فی من کے حساب سے کسانوں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دیا جائے گا۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ 30 اپریل تک حکومت مقرر کردہ 45 لاکھ میٹرک ٹن میں سے 32 فیصد ٹارگٹ مکمل کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء کے باعث ملکی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے رمضان میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں: فیاض چوہان

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا فرنٹ لائن ورکرز کو اضافی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔

فیاض چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 4 سے 8 ملین تک کی لائف انشورنس کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین