کراچی ایسٹ کے فیروزآباد تھانے کا ایک پولیس کانسٹیبل تقریباً سات ہفتے زیر علاج رہنے کے بعد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوگیا۔
کانسٹیبل فہد گلشن اقبال میں ایکسپو سینٹر میں قائم سرکاری قرنطینہ سینٹر میں زیر علاج تھا۔ پولیس اہلکار ہفتہ کی دوپہر سینٹر سے ڈسچارج ہوکر باہر نکلا تو ایس ایچ او فیروزآباد اورنگزیب خان اور ساتھی پولیس ملازمان نے گیٹ پر استقبال کیا۔
ایس ایچ او اور ساتھیوں نے صحتیابی پر کانسٹیبل فہد کو مبارک باد دی اور انہیں پھول پیش کیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل فہد کا 8 مارچ کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہیں قرنطینہ میں داخل کرادیا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق اس دوران کانسٹیبل فہد کا خاص خیال رکھا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابھی بھی 60 سے زائد پولیس اہلکارکورونا وائرس کے باعث آئیسولیشن میں ہیں۔