بلوچستان میں شعبہ صحت سے وابستہ افراد میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، صوبے میں اب تک 59 ڈاکٹروں سمیت 97 ہیلتھ کیئر ورکرز مہلک مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔
طبی شعبے کے 97 افراد میں سے 10 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ دیگر 87 افراد کو گھروں میں آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
سرکاری اسپتالوں سے طبی فضلہ ٹھکانے لگانے کا کوئی انتظام نہیں جو مسلسل اسپتال کے باہر پھینکا جارہا ہے۔
دوسری طرف پنجاب کے شہر فیصل آباد کے سرکاری اور کچھ نجی اسپتالوں میں طبی فضلہ تلف کرنے کےلیے انسینیریٹر نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔